12 سال کے بچے کھیل کود یا تعلیم میں مصروف ہوتے ہیں مگر بنیامین احمد اس عمر میں کروڑ پتی بننے میں کامیاب ہوگیا ہے۔لندن میں مقیم 12 سالہ بنیامین احمد نے اپنے اسکول کی تعطیلات کے دوران چار لاکھ ڈالرز کمالیے۔
سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق non-fungible tokens یا این ایف ٹیز کے کلیکشن کے ذریعے 12 سالہ بچہ اتنی آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
بنیامین نے 5 سال کی عمر میں اپنے والد عمران احمد (جو ویب ڈویلپر ہیں) سے متاثر ہونے کے بعد کمپیوٹر کوڈ کو سیکھنا شروع کیا تھا۔
رواں برس بنیامین نے این ایف ٹیز میں دلچسپی لینا شروع کی اور اپنے آرٹ ورکس کی کلیکشن سیریز کو فروخت کرنا شروع کیا، جس کو اس نے ہزاروں منفرد پکسلیٹڈ وہیلز کی مدد سے تیار کیا تھا۔
این ایف ٹیز ایسے ڈیجیٹل اثاثے ہوتے ہیں جو جے پیگز اور ویڈیو کلپس سمیت آرٹ کی دیگر اقسام کی نمائندگی کرتے یں۔ان اثاثوں کی آن لائن خریدوفروخت کرپٹو کرنسی نیٹ ورک کے ذریعے ہوتی ہےے اور بنیادی طور پر یہ ایک سرٹیفکیٹ ہے جو ڈیجیٹل ملکیت کے لیے مختص ہے۔
ان اثاثوں کی ملکیت کی تفصیلات ایک بلاک چین ڈیجیٹل لیجر میں اسٹور کی جاتی ہیں۔
بنیامین نے پہلی این ایف ٹی کلیکشن رواں موسم گرما کے شروع میں متعارف کرائی تھی جو مائن کرافٹ یای ہا کے 40 اواتارز ہر مشتمل تھی۔
اس کلیکشن کو بنیامین نے خود کوڈ اور ڈیزائن کیا تھا مگر وہ اس وقت فروخت نہیں ہوسکی تھی۔
بعد ازاں جون میں اس بچے نے weird وہیلز نامی کلیکشن پر کام شروع کیا تھا جس میں 3350 پکسلیٹڈ وہیلز مختلف رنگوں اور ٹوپیوں کے ساتھ تھی۔
بنیامین نے اس کلیکشن کے لیے کوڈ کو آن لائن ٹیوٹرلز اور ایک گیمنگ ایپ کے ذریعے سیکھا۔
اس کلیکشن کو جولائی میں متعارف کرایا گیا اور 9 گھنٹے میں فروخت ہوگئی۔