بارہ بنکی: ریلوے کی ایک بڑی غفلت پیر کو روشنی میں آئی ہے۔ یوپی کے بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن سے ٹوٹی پٹریوں پر سے نصف درجن ٹرینیں گزر چکی ہیں، لیکن ریلوے کے حکام کو ابھی تک پٹریوں کی مرمت کا ہوش نہیں ہے۔
ٹریک کے قریب سے گزر رہے راہگیروں نے اس واقعے کی اطلاع مقامی اہلکاروں کو دی مگر تا دم تحرییر کسی بھی کام کی ابتدا نہیں ہوئی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے،یہ واقعہ جی آر پی پی پولیس اسٹیشن کے سامنے ہوا ہے ۔
اس سلسلے میں ایک مقامی صحافی نے ریلوے کے اعلی حکام کو اطلاع دی ہے اور کہا کہ جب تک ٹریک کی مرمت نہ ہو جائے اس پر ساے ٹرینون کو نہ گزارا جائے۔ورنہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔