سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی چڑیا اُڑ گئی، سوشل میڈیا سائٹ کا لوگو باضابطہ تبدیل کرکے گیا۔ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے آج صبح ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کے حوالے سے ٹوئٹ کی گئی اور بعدازاں ٹوئٹر کا لوگو باضابطہ طور پر تبدیل کر دیا گیا
خیال رہے کہ ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر یوزر نیم تاحال ’ٹوئٹر‘ ہے، تاہم ڈسپلے نیم تبدیل کرکے ’ایکس‘ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدام ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے گزشتہ روز کئے گئے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ٹوئٹر کی چڑیا جلد اُڑنے والی ہے، ایلون مسک کا عندیہ
Elon Musk says Twitter to change logo to 'X': 'Bid adieu to the Twitter brand' https://t.co/QH6WIkuK5i
— Fox News (@FoxNews) July 24, 2023
ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یو آر ایل کی تبدیلی کے حوالے سے بھی بتایا تھا کہ اب x.com، twitter.com پر ری ڈائریکٹ ہوگا، اس نئے لوگو کو عبوری لوگو کہا جا رہا ہے، لہٰذا مستقبل میں اس لوگو میں مزید تبدیلی ہوسکتی ہے۔
https://t.co/bOUOek5Cvy now points to https://t.co/AYBszklpkE.
Interim X logo goes live later today.
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
ایلون مسک کی جانب سے لئے گئے اس اقدام پر ایک صارف سوال کیا کہ ’لہٰذا اب ٹوئٹر کو ری برانڈ ’ایکس‘ کیا جارہا ہے تو اب ٹوئٹس کو کیا کہیں گے، جس کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ’ایکسز‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس ایلون مسک نے 44 بلین ڈالرز کی ڈیل کے عوض ٹوئٹر کا نظام سنبھالنے کے بعد ایکس کورپ نامی ادارے میں ضم کرچکے ہیں، جس کے بعد سے اب تک ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں جن میں ٹوئٹر بلیو سروس قابل ذکر ہے۔
— The Dreamer 🧑🌾 (@loebtau_d) July 24, 2023