سری نگر: سری نگرپولیس نے آستانہ عالیہ دستگیر صاحب (رح) خانیار میں سیف سے رقومات اُڑانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خانیار پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 9 اور 10 فروری کی درمیانی رات کو نامعلوم چوروں نے آستانہ عالیہ دستگیر صاحب ؒخانیار کی سیف کو توڑ ڈالا ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 5/2022 زیر دفعات 380,427 آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔