پرتاپ گڑھ۔(یواین آئی) ۔اترپردیش کے تھانہ مانکپور پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں اتوار کی شام اس کی نئ نویلی دلہن و بھائی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر آلہ قتل برآمد کر کے دونوں ملزمان کو جیل روانہ کردیا ۔
ایس ایچ او دودھناتھ یادو نے بتایا کہ گزشتہ۹؍اکتوبر ۲۰۱۹ رام پور گڑولی گاوں واقع جنگل کے کنوئیں سے ایک نوجوان کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی تھی ، جسکی شناخت سنجیو وشواکرما کے طور پر کی گئ ہے ۔
مذکورہ معاملے میں شیو پرساد وشواکرما نے بیٹے سنجیو کی گمشدگی کا کیس درج کرایا تھا جبکہ مقتول کی اہلیہ شالنی کا بیان رفع حاجت کیلئے جانے کا تھا ۔ وہ۶؍اکتوبر سے لاپتہ تھا تین روز بعد لاش برآمد ہوئی تھی۔
تحقیقات کے دوران شیو پرساد نے قتل کی سازش میں اہلیہ شالنی کے شامل ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔کیس درج کرکے شالنی کی گرفتاری کے بعد اسکی نشاندہی پر قتل میں شامل دیور وجئے کمار کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
دونوں ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل چاقو برآمد کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔واضح ہوکہ سماج کی حالت ان دنوں اتنی بدتر ہوگئی ہے کہ میاں بیوی کے رشتے میں ناکامی کادور شامل ہوگیاہے۔اس طرح کا واقعہ اکثر اخبارات کی زینت بنتا رہاہے،جیساکہ پرتاپ گڑھ میں ایک خاتون نے اپنے بھائی کی مدد سے مل کراپنے ہی شوہر کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔