بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے منگل (16 اپریل) کو بتایا کہ دونوں ملزمین کو گجرات کے بھج ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے نام وکی گپتا اور ساگر پال ہیں۔ وکی اور سنیل نے اتوار (14 اپریل) کو ممبئی کے باندرہ میں سلمان خان کے اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کی تھی۔









