لکھنؤ: ویلور انڈسٹری آف ٹکنالوجی پرائیویٹ یونیورسٹی تمل ناڈو (وی آئی ٹی) کے انجینئرنگ داخلہ امتحان 2024 میں نقب زنی کی جارہی تھی۔ یوپی ایس ٹی ایف اور دہرہ دون پولیس کی مشترکہ ٹیم نے سنیچر کی رات دہرہ دون کےرائے پور علاقہ سے گروہ کے دو اراکین کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس گروہ نے امیدواروں سے موٹی رقم لے کر سرور وروم سے ریمورٹ ایکسس سافٹ ویئر کے ذریعہ سوال نامہ حل کرایا تھا۔
اے ڈی جی ایس ٹی ایف امیتابھ یش نے بتایاکہ پکڑےگئے ملزموں میں راہل کمار باشندہ ادھوریا بازار مظفر پور بہار اور جتیش کمار باشندہ رونی شید پور سیتامڑھی بہار ہے۔
ملزموں کےپاس سے ایک لیپ ٹاپ، تین موبائل فون، چار ایڈمٹ کارڈ اور چار کریڈٹ کارڈوں کی آن لائن ایگزام کی ڈسپلے کی فوٹو کاپی برآمد کی گئی ہے۔
اے ایس پی ایس ٹی ایف میرٹھ برجیش کمار سنگھ نے بتایاکہ آن لائن وی آئی ٹی انجینئرنگ داخلہ امتحان 20اپریل سے 25 اپریل کے درمیان تھا۔ اس امتحان میں سسٹم ہیک کرنے اور سالور بیٹھاکر امتحان کرانے والے گروہ کے سرگرم ہونے کی اطلاع پر جانچ شروع کی گئی تھی۔
جس پر دہرہ دون واقع ایڈوچوائس کنلسٹنسٹی میں دبش دی گئی۔ اس کنسلٹنسی میںوی آئی ٹی کی آن لائن داخلہ امتحان بھی منعقد کئے گئے تھے۔
ایڈمیشن کرانے کیلئے سوشل میڈیا پر جاری کیا اشتہار
پوچھ گچھ میں ملزم جتیش کمار نے بتایاکہ سال 2022 میں سہستردھارا روڈ رائے پور دہرہ دون پر ایڈوچوائس کنسلٹنسی کا دفتر کھولا تھا۔ وہیں پر اس کی ملاقات راہل کمار سے ہوئی۔ جتیش نے اسے اپنی کنسلٹنسی میں پارٹنر بنالیا۔
ملزموں نے سوشل میڈیا پر مختلف کالجوں میںایڈمیشن کرانے کےلئے اشتہار جاری کیاتھا۔ ہریانہ باشندہ کلویر کی آئی ٹی فار دہرہ دون میںسینٹ جے ویر اسکول کینال روڈ کے دھورن ایف بی کے نام سے آن لائن امتحان کی لیب ہے۔ اشتہار دیکھ کرکلویر نے جتیش کمار اور راہل کمار سے رابطہ کیا۔
بتایا کہ اس کی آن لائن امتحانات کی لیب ہے جس کے لئے کنڈیڈیٹ فراہم کراؤ پھر سبھی لوگ مل کر مقابلہ جاتی امتحان میںکمپیوٹر سسٹم ہیک کرکے نقل کرانے کا کام کریں گے۔
کلدیپ کے ساتھ ان کی ملاقات گورو باشندہ بجنور سے ہوئی جس کی جان پہچان بھی لیبوں میں تھی اسی کےذریعہ دیگر لیبوں میں بھی امتحان کےدوران ہیکنگ کرکے نقل کرانے کاکام کرتے تھے۔ ہر ایک امیدوار سے اس امتحان میںنقل کرانے کے عوض میں 2-1لاکھ روپئے لیتے ہیں۔
گرفتار ملزموں سے دیگر وارداتوں میں گینگ کے ذریعہ کمپیوٹر سسٹم ہیک کرکے مقابلہ جاتی امتحانات میں نقل کرانے والے دیگر گینگ کے بارے میں گہرائی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ایس ٹی ایف نے ملزموںکو دہرہ دون پولیس کے سپرد کردیا ہے۔ ملزموں کے خلاف تھانہ رائے پور میںدہرہ دون میں جعلی دستاویز کی بنیاد پر جعلسازی، مجرمانہ سازش، آئی ٹی ایکٹ کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔