لکھنؤ: ڈوڈا آفس لکھنؤ کا افسر بن کر وزیر اعظم رہائش گاہ اسکیم کے تحت رہائش گاہیں دلانے کےنام پر سیکڑوں لوگوں کو ٹھگنے والے دو جعلسازوںکو یوپی ایس ٹی ایف نے جمعہ کی صبح کانپور شہر سے گرفتار کرلیا ہے۔
ملزموں کے پاس سے دو موبائل، دو جعلی ووٹر کارڈ، موٹرسائیکل اور قریب تین ہزار روپئے برآمد ہوئے ہیں۔ایس ٹی ایف گینگ میں شامل دیگر ملزموں کے سلسلہ میں معلومات حاصل کررہی ہے۔
اے ڈی جی ایس ٹی ایف امیتابھ یش نے بتایاکہ پکڑے گئے ملزموں میں پردیپ سنگھ عرف کالا اور سنی سنگھ باشندہ رام نگر تھانہ ریونیا کانپور شہر ہے۔ پوچھ گچھ میں ملزموں نے قبول کیا کہ ان کا ایک منظم گروہ ہے وہ لوگ عام انسانوںکی جعلی آئی ڈی بناکر سم کارڈ خریدتے ہیں۔
حکومت ہند کے ذریعہ غریب عوام کی حمایت میں چلائی جارہی وزیر اعظم رہائش گاہ اسکیم کے تحت رہائش گاہ دلانے کے لئے ڈوڈا آفس لکھنؤ کا افسر بن کر ان موبائل نمبروں سے سیریل نمبروں پر کال کرتے ہیں۔
پھر اپنے جال میں پھنساکر وہاٹس ایپ کے ذریعہ سے ان کے دستاویز مانگتے ہیں۔ گینگ کی خواتین کے ذریعہ سے ان لوگوں کی آئی ڈی پر نیا بینک کھاتا کھلوالیتے ہیں۔
ان بینک کھاتوں میں ایس ایم ایس الرٹ موبائل نمبر کےطور پر اپنا موبائل نمبرڈلوادیتے ہیں اور اسی ایس ایم ایس الرٹ نمبر سے یوپی آئی ڈی بنالیتے ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعطم رہائش گاہ دلانے کےلئے لوگوں سے رجسٹریشن کےنام پر ، اس کے بعد بینک منیجر بن کر فائل چارج کےطورپر ، پھر بینک کھاتے میں لو بیلنس ہونے کی بات کہہ کر منٹننس چارج کےطور پر روپئے جعلی کھاتے میںٹرانسفر کراتے ہیں۔
اگرمتاثر شک ہونے پر اپنے روپئے مانگتا ہے تو اس سے بتاتے ہیں کہ آپ کی فائل کا جو خرچ آیا ہے وہ جمع کردو تو آپ کےروپئے واپس کردیئے جائیں گے۔ اسی طرح کئی طرح کے بہانے بتاکر جعلسازی کرتے ہیں۔
دن بھر میں چار سے چھ لوگوں کو فریب دے کر 50سے 60 ہزار روپئے تک کی جعلسازی کرلیتے ہیں۔ یہ گینگ تقریباً 20 بینک کھاتوں میںجعلسازی کی رقم منگاتے ہیں جس کو یوپی آئی اور اے ٹی ایم کےذریعہ سے فوراً نکال لیتے ہیں۔