پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے ماندھاتا علاقے میں مچھلی پکڑنے کے دوران تالاب میں ڈوب کر ایک خاتون اور اس کے بھتیجے کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ خجھی گاؤں باشندہ گلزار کی بیوی شبو(30) اپنے بھتیجے دلشاد(10) کے ساتھ اتوار کی شام مچھلی پکڑنے تالاب گئی تھی۔
دونوں جال لگا کر مچھلی پھنسانے کا انتظار کرنے لگے۔