لکھنؤ : بین الاقوامی سطح پر ناجائز نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ کرنےو الے گروہ کےدو اراکین کو ایس ٹی ایف نے ضلع کانپور سے گرفتار کیا ہے۔ ملزموں کےپاس سے قریب 50 لاکھ روپئے کی قیمت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔
ایس ٹی ایف کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار سنگھ کے مطابق مخبر سے اطلاع ملی کہ موتیہاری بہار کے راستے ناجائز چرس کی کھیپ کانپور آنے والی ہے جس کی سپلائی کانپور دیہات میں ہونی ہے۔ اس اطلاع پر ایس ٹی ایف کی ٹیم نے گھیرا بندی کرکے نکٹ پنکی نہر پل تھانہ علاقہ امراپور کانپور کمشنریٹ سے دو لوگوںکو منشیات کےساتھ گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزموں کی پہچان نند کشور ساشو نار باشندہ پکھریا ضلع ویر گنج نیپال اور محمد عادل باشندہ ناظرباغ کانپور کے طورپر ہوئی ہے۔ گرفتار ملزموں کےپاس سے 100.10کلو گرام ناجائز چرس ، دو موبائل، ہندوستانی کرنسی 3470 روپئےاور نیپالی کرنسی دو ہزار برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزم عادل نے پوچھ گچھ میں بتایاکہ جون 2022میں کانپور میں ہوئے فساد میں ضلع جیل کانپور میں قید تھا جہاںپر اس کی ملاقات روشن پٹیل عرف لاڈلے بہاری سے ہوئی تھی جس کو ایس ٹی ایف کانپور ٹیم نے 25اپریل 2022 کو 85کلو چرس اور ایک پکپ گاڑی کےساتھ گرفتار کرکےجیل بھیجا گیا تھا۔
روشن نے نیپال کے چرس اسمگلر کےسلسلہ میںاس سے بتایا تھا۔ نومبر 2023 میں عادل نے جیل سے رہاہوکر روشن سے رابطہ کیا۔
روشن نے عادل کو نیپال کے چرس اسمگلر کا نمبر دیا جن کےذریعہ سے عادل نیپال کے چرس اسمگلروں سے وہاٹس ایپ سے رابطہ کرکے آن لائن پیمنٹ کرکے اپنے کیریئر کے ذریعہ سے چرس منگاکر کانپور اور آس پاس کےعلاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔