لکھنؤ: بین ریاستی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کرنےوالےدو شاطر اسمگلروںکو ایس ٹی ایف نے ضلع وارانسی سے گرفتار کیا ہے۔ ملزموں کے قبضہ سے لوٹ میں لوڈ قریب 25 لاکھ روپئے کی قیمت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔
ایس ٹی ایف فیلڈ یونٹ وارانسی کےانسپکٹر انل کمار سنگھ کے مطابق مخبر سے اطلاع ملی کہ ٹرک نمبر یوپی 79اے ٹی 2113 میں بڑی مقدار میں گانجہ سلی گڑی مغربی بنگال سے ضلع وارانسی ہوتے ہوئے مرزا پور بھیجا جارہا ہے۔
اس اطلاع پر نارکوٹسک کنٹرول بیورو کے افسران سے رابطہ کرکے وارانسی کے تھانہ مرزا پور علاقہ کے تحت جی ٹی روڈ واقع ودھان پٹرول پمپ گرام سبھا روپا پور کے پاس سے گھیرا بندی کرکے ملزموںکو گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتار ملزموں کی پہچان شریف خان باشندہ ضلع مرادآباد اور نند کشور باشندہ ضلع اوریا کے طورپر ہوئی ہے۔
وہیں مطلوب ملزم کی پہچان ونے تیواری باشندہ ضلع مرزا پور کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزموں کےقبضہ سے ٹرک میں لوڈ 186 کلو گرام منشیات ، گانجہ اور دو موبائل برآمد ہوئے ہیں۔
ملزموں نے پوچھ گچھ میں بتایاکہ سلی گڑی مغربی بنگال میں ٹرک میں لوڈ کرکے جانوروں کےچارے کے درمیان میں تقریباً 186 کلو گانجہ کو چھپاکر رکھ لیا تھا۔ اس گانجہ کو ونے تیواری باشندہ مٹیاری تھانہ چل ضلع مرزا پور کو دینا تھا۔
ونے تیواری پوروانچل کا خونخوار گانجہ اسمگلر ہے۔ یہ ٹرک ضلع اوریا کے روہت کمار کاہے۔ اس گانجہ کو مٹیاری ضلع مرزا پور تک پہنچانے کےلئے 50ہزار روپئے ملنا طے ہوئے تھے۔ گرفتار ملزموں کے خلاف نارکوٹسک کنٹرول بیورو لکھنؤ کے ذریعہ این ڈی پی ایکٹ کےتحت کیس درج کرکے آگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔