کانپور دیہات : کانپور دیہات میں شیولی کوتوالی علاقہ کے تحت کانپور روڈ پر دوشنبہ کی دیر رات تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو دوستوں کی موت ہوگئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کنبہ والوں میں چیخ پکار مچ گئی۔
پولیس نے دونوں کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے۔ کوتوالی علاقہ کے ککردہی کے رہنے والے رام چندر کشیپ کا 22 سالہ بیٹا کلو باگھ پور چوراہے پر موٹرسائیکل کی مرمت کا کام کرتا تھا۔
دوشنبہ کی رات 11 بجے کے قریب وہ گاؤں کے اپنے ساتھی سورج کنول (25) ولد چھوٹے لال کنول کے ساتھ موٹرسائیکل سے رشتہ داری میں جانے کی بات کہہ کر رات 11 بجے کے قریب گھر سے نکلے تھے۔
بیری- کلیان پور روڈ پر دیر رات تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹرسائیکل میں ٹکر مار دی۔ اطلاع ہونے پر کنبہ کے لوگ موقع پر پہنچے۔ دونوں کو لے کر سی ایچ سی شیولی پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
حادثہ کے بعد سے کنبہ والوں میں مچا رہا۔ کوتوالی انچارج سنجے گپتا نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے بھیجا گیا ہے۔ حادثہ کرنے والی گاڑی کی تلاش کی جار ہی ہے۔
تحریر کی بنیاد پر رپورٹ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔ موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو جلد سے جلد گرفت میں لیا جائے گا اور تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے آئندہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح ہوکہ کانپور دیہات میں شیولی کوتوالی علاقے کے تحت کانپور روڈ پر گذشتہ دیر رات تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو دوستوں کی موت ہوگئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ان کے کنبہ میں چیخ و پکار مچ گئی ہے۔
پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی مرچری روانہ کردیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد آئندہ کی کارروائی کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور گاڑی کے ڈرائیور کو گرفت میں لیا جائے گا۔