عراقی دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکوں میں اڑتیس افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کے مطابق بغداد شہر کے وسط میں دو بم دھماکے ہوئے جن میں کم ازم کم چھبیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ فورسز کے مطابق دھماکے ایوی ایشن چوک میں کئے گئے تھے۔عراقی وزارت داخلہ نے اڑتیس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کے علاوہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے الطیران اسکوائر میں دو خود کش بم دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہوگئے ۔
دو خود کش حملہ آوروں نے بغداد کے الطیران اسکوائر پر کھڑے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔
عراق کی وزارت صحت کے مطابق دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہوگئے ہیں ۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر مزدور ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اس لئے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشتہ ہے۔