متھر:ا اترپردیش کے متھرا شہر کوتوالی علاقے میں مسلح بدمعاشوں نے زیورات کے ایک شورم پر لوٹ مار کی۔ یہی نہیں احتجاج کرنے پر گولی مار کر دو صرافہ تاجروں کا قتل کر دیا اور تین کو زخمی کر دیا۔بدمعاش لاکھوں روپے کے قیمتی زیورات اور نقدی لوٹ کر لے گئے ۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ رات پانچ چھ ہتھیاروں سے لیس بدمعاش ہولی چوک پر واقع مینک چمن کے شوروم میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کرنے لگے ۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے وہاں شوروم میں موجودشوروم کے ورکزوکاس (35) اور نیگ (30) کا قتل کر دیا اور مینک، محمد اور اشوک ساہو کو زخمی کر دیا۔ بدمعاش لاکھوں روپے کے قیمتی زیورات اور نقدی لوٹ کر لے گئے . واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کے بعد مشتعل تاجروں نے خوب ہنگامہ کیا۔ پولیس قاتلوں کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔