کٹیہار، 12 فروری (یو این آئی) بہار میں کٹیہار ضلع کے کرسیلا تھانہ علاقے میں پیر کو ایک بس الٹنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بس بے قابو ہو کر قومی شاہراہ نمبر 31 پر کوسی پل کبیر مٹھ کے قریب الٹ گئی۔
اس حادثے میں بس میں سوار دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ 18 دیگر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو کرسیلا اور سمیلی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
مرنے والوں میں مغربی بنگالکے نیو جلپائی گوڑی کی سندھیا راکیش اور دارجلنگ کی جیتنی ٹوپو شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔