سونبھدر:15ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے گھوراول کوتوالی علاقے میں موٹر سائیکل کے بجلی ستوں سے ٹکرانے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس نے بدھ کو بتایا کہ کرما علاقے کے تلولی گاؤں باشندہ سنجے موریہ(26)اور جئے پرکاش موریہ بائیک سے گھوراول کی طرف رات میں آرہے تھے کہ پڈریا گرام کے نزدیک بائیک بے قابو ہوکر بجلی کے ستون سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں زخمی افراد کو گھوراول کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔