سیونی، 17 فروری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع میں آج صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو موٹر سائیکل سواروں کی موت ہو گئی۔
بندول پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاؤں بھونگاکھیڑا کے قریب آج صبح ایک فور وہیلر کی زد میں آجانے سے بائک ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہوگئی۔
فور وہیلر ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔