سری نگر، 19 جولائی ؛ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چک صدیق خان علاقے میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر اشفاق ڈار عرف ابو اکرم سمیت دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
file photo
کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر آئی جی پی وجے کمار کے حوالے سے لکھا گیا: ‘کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے اعلیٰ اشفاق ڈار عرف ابو اکرم، جو سال 2017 سے سرگرم تھا، کو ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز مبارکبادی کے مستحق ہیں’۔
قبل ازیں اسی ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ چک صدیق خان میں ایک مسلح تصادم کے دوران دو جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس جنگجو مخالف آپریشن میں جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے حصہ لیا ہے۔