شیو پوری : مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پوری کے پوہری پولیس اسٹیشن کے تحت مچا دیوری موڑ پر آج دوپہر ایک نجی مسافر بس کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سواردوافراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں پوہری کی جانب سے شیو پوری جا رہی ایک پرائیویٹ مسافر بس نے موضع مچا دیوری کے موڑ پر سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ششوپال اور سنیل کی موت ہو گئی۔
اس حادثے میں زخمی ہوئے شیوم کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔