جالندھر، 8 دسمبر (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پنجاب پولیس نے مشترکہ تلاشی مہم کے دوران جمعرات کی تاخیر شب ریاست کے امرتسر اور ترن تارن اضلاع سے دو پاکستانی ڈرون برآمد کیے ہیں۔
بی ایس ایف کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ جمعرات کی تاخیر شب ڈرون کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع پر امرتسر کے گاؤں دھنوئے کلاں میں پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ تلاشی مہم شروع کی گئی۔ تلاشی کے دوران فوجیوں نے دھنوئے کلاں گاؤں کے ایک کھیت سے ڈرون برآمد کیا۔اسی طرح جمعرات کی رات ضلع ترن تارن کے گاؤں ڈل میں تلاشی کے دوران فوجیوں نے گاؤں ڈل کے کھیتوں سے ایک ڈرون برآمد کیا۔انہوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والے دونوں ڈرون کواڈ کاپٹر (ماڈل ڈی جے آئی میوک3 کلاسک میڈ ان چائنا)ہیں ۔