مظفرنگر: ایک مقامی بی جے پی کارکن کے قتل کے معاملے میں پولس نے دوافراد کو حراست میں لے لیاہے۔ پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کپل اورسشیل کے طور شناخت کئے گئے دو حملہ آوروں نے دس اپریل کو پارلیمانی انتخاب ختم ہونے کے
د الیکشن سے متعلق تنازعہ کے دوران ضلع کے شورام گاؤں میں بی ایس پی کارکن راج کمار کو مبینہ طور پر گولی ماردی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں ۱۴دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش کررہی ہے۔