بلیا : اترپردیش میں ضلع بلیا کے بنسڈیہہ کوتوالی علاقے میں اتوار کے روز کھیت میں دھان لگانے والی دو بہنیں آسمانی بجلی کی زد میں آگئی، جس سے ان دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولس کے مطابق، بانڈیہ نگرپنچایت کے وارڈ نمبر 15 کی رہنے والی پاروتی دیوی، اپنی بہن بھاگمنی کے ساتھ گھر سے پانچ سو میٹر کے فاصلے پر کھیت میں دھان کی روپائی کررہی تھی۔
اسی دوران گرج وچمک کے ساتھ ساتھ بارش شروع ہوگئی۔