لاگوس ، 10 جون (ژنہوا) نائجیریا کی ریاست کوگی میں پولیس نے ایک شاہراہ پر ہوئی جھڑپ میں پولیس نے دو مشتبہ اغوا کاروں کو ہلاک کردیا ۔ کوگی کے گورنر کے ترجمان اونوگو وا محمد نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے آجوکوٹا روڈ پر فوجی وردی میں ملبوس گروہ کے اراکین کی جانب سے حملے اور اغوا کے واقعات کوانجام دیے جانے کے بعد یہ کاروائی کی گئی ۔
بیان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بدمعاشوں سے اسلحہ ، پیسے ، فون ، بینک اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کیا ہے ۔
مسٹر محمد نے کہا ’’ بدمعاشوں نے سڑک بند کر کے گاڑیوں کو تب تک روک رکھا، جب تک انسداد جرائم کی ٹیم نے ان کے خلاف کارروائی نہ کی اور ان کے مابین ایک زبردست جھڑپ شروع نہ ہو گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ میں دوبدمعاش مارے گئے جبکہ تین دیگر گولی لگنے کے بعد فرار ہوگئے‘‘۔