سری نگر، 11 اکتوبر؛جموں و کشمیر میں دو مختلف مڈبھیڑوں میں دو مشتبہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔
ان میں سے ایک دہشت گرد ضلع اننت ناگ میں کل رات مڈبھیڑ کےد وران مارا گیا۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران مڈبھیڑ شروع ہوئی۔
ایک پولیس افسرنے کہا، ‘تلاشی مہم کے دوران علاقے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سلامتی دستوں پر گولی باری شروع کردی جس کے بعدمڈبھیڑ شروع ہوگئی۔ اس میں ایک مشتبہ دہشت گرد مارا گیا اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
اس درمیان پیر کی صبح ضلع باندی پورہ میں ایک اور مڈبھیڑ شرو ع ہوگئی ۔ اس مڈبھیڑ میں بھی ایک مشتبہ دہشت گرد مارا گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک سلامتی دستوں کی مہم جاری ہے۔