سونبھدر: ضلع کے چوپن تھانہ علاقے میں اتوار کی شام سندریا شاہراہ پر ٹرک کی زد میں آنے سے بائیک سوار دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک نوزائیدہ بچہ شدید طور سے زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کنہورا گاؤں باشندہ للو ولد رام چندر مدھیہ پردیش اپنے رشتہ داروں کے یہاں گیا تھا۔ اتوار کو وہ بائیک پر اپنے کنبے کی دو خواتین رجمتیا بیوی نریش اور اپنے مامی و ان کے نوزائیدہ بچے کو بیٹھا کر مدھیہ پردی سے اپنے گھر مانچی تھانہ علاقے کے کنہورا گاؤں جارہا تھا۔
وہ لوگ جیسے ہی چوپن سندریا شاہراہ پر پہنچے تبھی اچانک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے جس سے بائیک سوار دونوں خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور بچہ زخمی ہوگیا۔
واقعہ کے بعد موقع پر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے ۔ موقع پر پہنچے تھانہ انچارج نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں اور نوزائیدہ زخمی کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا۔
چوپن تھانہ نچارج وشوناتھ پرتاپ سنگھ نے کہا کہ سڑک حادثے میں دو خواتین کی موت ہوگئی ہے اور اس پورے واقعہ میں جو کوئی بھی خاطی ہوگا اس پر مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جائے گی۔