یہ حادثہ اتر پردیش کے سہارنپور کے شیخ پورہ انڈسٹریل ایریا میں اتوار یعنی 26 اکتوبر کی شام کو پیش آیا۔ ٹائر فیکٹری میں زوردار دھماکے سے بوائلر پھٹ گیا جس سے دو مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں سات مزدور زخمی ہوئے جن میں سے پانچ کو بچا لیا گیا تاہم دو دیگر دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو شیخ پورہ انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے اور آگ لگنے سے دو مزدور ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ فیکٹری ٹائروں سے تیل نکالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی شام فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا، اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے دو مزدور ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
بوائلر پھٹنے کی آواز سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آگ کے شعلے اور دھواں اٹھنے سے خوف پھیل گیا۔