دیوبند: دیوبند بڑگاؤں روڑپر تیز رفتار بائکوں کی ٹکر میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا ۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھیج دیا۔دیوبند کے نزدیکی گاؤں منجھول زبردست پور گاؤں کے رہنے والے کیلاش کا 27 سالہ بیٹا جونی کمار کسی کام سے بذریعہ بائک بڈگاؤں روڑ پر آیا تھا، جب وہ لبکری گاؤں سے نکل کرکھجوری گاؤں میں واقع گوہر کے قریب پہنچا تو اس کی بائک کو سامنے سے آنے والی تیز رفتارموٹر سائیکل نے ٹکر مار دی۔ بائک کی تیز رفتاری کی وجہ سے دوسری بائک پر سوار جانی کمار اور ساگر کمار ولد پردیپ باشندہ گاؤں تیترو شدید زخمی ہو گئے۔
راہگیروں سے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔دیوبند کوتوالی انچارج صوبے سنگھ نے بتایا کہ دونوں لاشوں کوپنچنامہ بھر نے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھیج دیا گیا ہے۔ دونوں موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے لیکن حادثے میں ان کے دونوں ہیلمٹ ٹوٹ گئے۔
جس کے نتیجہ میں دونوں کی موت واقع ہو گئی ۔