دبئی، 4جون (ژمہوا) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) انفیکشن کے 571 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 36359 ہو گئی ہے۔
یو اے ای کی صحت اور بیماریوں کے کنٹرول کی وزارت نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ نئے معاملات میں بیرون ملک سے آئے لوگوں کے ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
اس درمیان، کورونا سے متاثر 427 مریضوں کو بالکل ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 19153 لوگ مکمل طور اس کے انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
اس دوران کووڈ -19 سے ایک شخص کی موت ہونے سے ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 270 تک پہنچ گئی ہے۔ یو اے ای خلیج کا پہلا ایسا بے ملک ہے جہاں کورونا کے پہلے معاملے سامنے آئے تھے۔