اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی شہریوں کے لیے بغیر ویزا سفر کا معاہدہ یکم جولائی تک معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے سبب کیا گیا ہے۔
پیر کے روز وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا کہ معاہدہ معطل رہنے تک امارات کے سفر کے خواہش مند اسرائیلی شہریوں کو ویزا حاصل کرنا ہو گا۔ اسی طرح اسرائیل کا سفر کرنے کی کوشش کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے بھی ویزا لازمی ہو گا۔









