برطانیہ نے ٹریول لسٹ میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت پیر سے 47 ممالک ریڈ لسٹ سے نکل جائیں گے۔ اب صرف 7 ممالک برطانیہ کی ریڈ لسٹ پر رہ گئے ہیں۔
برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے کہا کہ اب برطانیہ کی منظور شدہ ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا، منظور شدہ ویکسین لگوا کر آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا ہوگا۔
گرانٹ شاپس کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں کیلئے لوکیٹر فارم بھرنا لازمی ہوگا۔