کورونا وائرس کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے جوڑنے والے سازشی نظریے کے زیرِ اثر برطانیہ میں رواں ماہ کے دوران وائرلیس ٹاورز اور ٹیلی کام کے دوسرے سامان کو جلانے اور نقصان پہنچانے کے 30 سے زائد واقعات پیش آئےہیں۔

برطانیہ میں 80 کے قریب پیش آنے والے دیگر واقعات میں ٹیلی کام عملے کو ہراساں بھی کیا گیا ہے۔برطانوی حکام کے مطابق اس سازشی نظریے کے تحت سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کی ریڈیو ویوز انسانی جسم میں خاص قسم کی تبدیلیوں کا سبب بن رہی ہیں اور ان تبدیلیوں کی وجہ سے لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔







