برطانیہ میں ایک سو خواتین کی لاشوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ 67 سالہ ڈیوڈ فُولر دو خواتین کا قاتل بھی ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق اُسے جیل سے کبھی رہائی نہیں مل سکے گی، ڈیوڈ فُولر کینٹ میں واقع دو مُردہ خانوں میں الیکٹریشن کے طور پر کام کرتا تھا, جہاں 12 سال کے عرصے کے دوران اُس نے بچوں سمیت ایک سو سے زیادہ لاشوں کی بے حُرمتی کی۔
ڈیوڈ فُولر کو قتل کے جرم میں دو مرتبہ عمر قید اور بقیہ جرائم کے لیے 12 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات اس معاملے پر 1992ء کے قانون کے تحت منظرِ عام پر لائی گئی ہیں۔