کیف، 13 ستمبر (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے روس کے زیر قبضہ 6000 مربع کلومیٹر سے بھی زیادہ علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔
مسٹر زیلنسکی نے کہا کہ ان کی فوج کا روس کے خلاف جوابی حملہ جاری ہے اور اسی ماہ اپنے 6,000 کلومیٹر سے زیادہ علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یوکرین کے کون سے شہروں اور دیہاتوں کو آزاد کرایا گیا ہے۔
انہوں نے جوابی حملے میں شامل متعدد یوکرائنی بریگیڈز کا شکریہ ادا کیا اور اپنے جنگجوؤں کو “حقیقی ہیرو” قرار دیا۔