کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ وہ بحیرہ اسود کے اناج راہداری معاہدے کے دائرہ کار میں اناج کی برآمدات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ولادیمیر زیلنسکی نے رات ٹیلی گرام پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ دنیا بھر میں غذائی بحران کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ “ہم اناج کی برآمد کے اقدام کو جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ ہم اناج کی برآمدات میں انسانی ضروریات کا خیال رکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور انتہائی باضمیر ریاستوں کے ساتھ مل کر، ہم خاص طور پر غذائی بحران میں مبتلا ممالک اور لوگوں کی امداد میں اضافہ کریں گے۔زیلنسکی نے کہا کہ وہ اناج کی ترسیل کو بڑھانے کے لیے فعال طور پر کام کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقت میں، ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ ایک تعاون شروع کر رہے ہیں جو ایک نئی سطح پر خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کی بنیاد ہو سکتی ہے۔