اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں یوکرین کے سفارت خانے کو ایک ’خونی پارسل‘ موصول ہوا جس میں جانوروں کی آنکھیں تھیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یوکرین اور اسپین کے حکام نے بتایا کہ اسی طرح کے دیگر خونی پیکیجز یورپ بھر میں یورکرین کے سفارتی مشنز کو بھیجے گئے ہیں۔








