صیہونی حکومت کی جانب سے یوکرینی مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک کے بعد، ایک اسرائیلی اخبار نے یوکرینی مریضوں کو ہسپتالوں سے نکالنے اور ان کے ہیلتھ انشورنس کی تجدید نہ کرنے کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار ہارٹص نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی وزارت خزانہ کی جانب سے یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بعض اسپتالوں نے جو وزارت صحت سے وابستہ ہیں، یوکرینی مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اتوارکے روز ہارٹص کے اداریے میں لکھا گیا ہے کہ اسرائیل نے ابھی تک یوکرینی پناہ گزینوں کے ہیلتھ انشورنس کی تجدید نہیں کی ہے جو ڈھائی ہفتے قبل ختم ہو گئی تھی جس سے تقریباً 14 ہزار افراد صحت کی دیکھ بھال کے کوریج کے بغیر رہ گئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چھ مہینوں میں، ان پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات یا تو کم کر دی گئی ہیں یا بند کر دی گئی ہیں۔