چھترپور: بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے دلتوں کے گھر جاکر کھانا کھانے کے درمیان مرکزی وزیر اوما بھارتی نے ایک بے حد حیران کرنے والا قدم اٹھایا ہے۔ اوما بھارتی نے دلتوں کے ساتھ سماجی ہم آہنگی کے لئے کھانا کھانے سے انکار کردیاہے۔
چھتر پور کے نوگاوں کے ددری گاوں میں پہنچیں اوما بھارتی نے اسٹیج سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سماجی ہم آہنگی کے لئے منعقدہ لنچ میں کھانا نہیں کھائیں گی۔ وہ دلت کے گھر کھانا کھانے کی جگہ اپنے گھر پر دلتوں کو کھانا کھلائیں گی اور ان کے گھر کے لوگ دلتوں کے جوٹھے برتن اٹھائیں گے۔ اوما نے کہاکہ میں “میں بھگوان رام نہیں کہ ان کے ساتھ کھانا کھائیں گے تو وہ پاک ہوجائیں گے”۔
ہم شری رام نہیں، جوساتھ کھانا کھانے سے دلت پاک ہوجائیں گے: اوما بھارتی
انہوں نے کہا کہ ہم بھگوان رام نہیں ہیں کہ دلتوں کے ساتھ کھانا کھائیں گے تو وہ پاک ہوجائیں گے، جب دلت ہمارے گھر آکر ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیں گے تب ہم پاک ہوپائیں گے۔ دلت کو جب میں اپنے گھر میں اپنے ہاتھوں سے کھانا پروسوں گی تب میرا گھر مالدار ہوگا۔
دراصل اوما بھارتی یہاں سنت روی داس کے مندر میں “پران پرتشٹھا پروگرام” میں شرکت کرنے کے لئے پہنچی تھیں۔ مذہبی تقریب کے ساتھ سماجی ہم آہنگی کے لئے لنچ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ اب آرگنائزر اوما بھارتی کے کھانا نہ کھانے پر کچھ بھی کہنے سے بچ رہے ہیں۔
وہیں اوما بھارتی کے ساتھ کھانا کھانے پہنچے دلت خاندان کے لئے یہ حیران کرنے والا معاملہ ہے۔ ان کا کہنا ہے ک ہوہ تو اوما بھارتی کے ساتھ کھانا کھانے آئے تھے، لیکن کھانا کھانے کی جگہ وزیر اوما بھارتی بہانہ بناکر نکل گئیں۔