لوک سبھا الیکشن 2019میں رامپورسے بی جے پی امیدوارجیا پردہ کو سماجوادی پارٹی – بہوجن سماج پارٹی اتحاد کےامیدواراعظم خان کےخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رامپورمیں ملی شکست کے بعد بی جے پی لیڈرجیا پردہ نے بڑا بیان دیا ہے۔ جیا پردہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا ‘میں پارٹی کے سینئرلیڈروں سے بات کروں گی اوران لوگوں کے بارے میں بتاوں گی، جنہوں نے مخالف پارٹی کی مدد کی’۔
بالی ووڈ اداکارہ اوربی جے پی لیڈر جیا پردہ نے کہا کہ مخالف پارٹی کی مدد کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کےلئے پارٹی کے سینئرلیڈروں سے کہوں گی۔ اس سے قبل بی جے پی امیدوارجیا پردہ پربولتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں کسی کا نام نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی شکایت ہے کہ میڈیا کے ساتھیوں اورہمارے سیاسی مخالفین نے ہم پرگھٹیا الزامات عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے آنجہانی والدین تک کوگالیاں دی گئیں۔ واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی امیدواراعظم خان نے اپنی حریف امیدوارجیا پردہ کو ایک لاکھ 9 ہزار 997 ووٹوں سے شکست دی۔