اقوام متحدہ، 14 مئی (یو این آئی/ژنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مغربی کنارے میں الجزیرہ کی فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیرین ابو العاقلہ کے قتل اور جنین میں ایک اور صحافی کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے جمعہ کو ایک بیان جاری کیا جس میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور گہرے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اس نے مسزر عاقلہ کے قتل کی فوری، مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صحافیوں کو بطور شہری تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مسز ابوالعاقلہ کو بدھ کے روز اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ جنین میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی کوریج کر رہی تھیں ۔ اس واقعہ میں ایک دیگر صحافی زخمی ہوا۔