اقوام متحدہ، 11 نومبر ؛اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے میانمار کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ملک کے فوجی حکام سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
یو این ایس سی نے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے یکم فروری کو ہنگامی حالات کے اعلان کے بعد میانمار میں ہونے والی پیش رفت پر اپنی تشویش کا مکرر اظہار کیا اور فوج سے انتہائی تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔
بیان کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں تشدد کے خاتمے اور جمہوری منتقلی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے خصوصی ایلچی کی حمایت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین مذاکراتی عمل اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے میانمار کے دورے کے منتظر ہیں۔