نیویارک،21جنوری(یواین آئی)اقوام متحدہ کے شعبہ لیبر کی سالانہ’ ورلڈ ان امپلائمنٹ اینڈ آؤٹ لک ‘رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بےروزگار یا چھوٹے ملازمین ہیںآئی ایل او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 28 کروڑ 50 لاکھ افراد چھوٹی ملازمتوں سے منسلک ہیں، جبکہ بےروزگاری کی شرح عالمی لیبر فورس کا 13 فیصد ہے۔
رپورٹ میں اس بات کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سست معیشت کے باعث نوکریوں میں کمی سے بےروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے جس وجہ سے رواں سال بےروزگار افراد کی تعداد 18 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 19 کروڑ 5 لاکھ ہونے کا امکان ہے۔