جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان کے مطابق شمالی کوریا نے ایک شارٹ رینج بلیسٹک میزائل اپنے مشرقی ساحل کی طرف فائر کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی یونھاپ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک شارٹ رینج بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو بحیرۂ جاپان میں جا کر گرا۔ رپورٹ کے مطابق یہ شمالی کوریا کا ایک ہفتے کی خاموشی کے بعد ایک اور اشتعال انگیز بلیسٹک میزائل تجربہ ہے۔
یہ میزائل تجربہ ایسے حالات میں کیا گیا جب شمالی کوریا کے وزیرخارجہ چو سون ہوی نے امریکہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ امریکہ کی علاقے میں مداخلت پسندانہ اقدامات کے جواب میں شمالی کوریا مزید سخت اقدامات کرے گا۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہونے والی سب سے بڑی فضائی مشقوں پر اعتراض کرتے ہوئے شمالی کوریا نے شارٹ ، میڈیم اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے مختلف میزائلوں کے تجربات کئے تھے۔