اقوام متحدہ،12 ستمبر ( یواین آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے ایک قرار داد کے ذریعے قبول کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے وجود میں آنے کے بعد سے کورونا (کووڈ ۔19) کی وبا سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔
جمعہ کو یو این جی اے میں پیش کئے جانے والے قرار داد میں جنرل اسمبلی نے تسلیم کیا کہ کووڈ ۔19 اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے بڑاعالمی چیلنج ہے۔
اس قرارداد میں صحت ، زندگی ، فلاح و بہبود ، انسانی حقوق ، معاش ، فوڈ سیکورٹی ، انسانی ضروریات ، تعلیم ، غربت اور عالمی معیشت پر وبا کے تباہ کن اثرات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ وبا اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈا کے فریم ورک کے تحت عالمی سطح پر حاصل کئے گئے فوائد کو منفی سمت میں لے جارہی ہے۔
اس قرارداد میں عالمی وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے میں صحت اور دیگر صف اول کے عملے کے اہم کردار کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
اس قرارداد کو 169 ممبر ممالک کی حمایت حاصل ہے جکہبکہ امریکہ اور اسرائیل نے اس کے خلاف ووٹ دیا اور یوکرین اور ہنگری نے ووٹ نہیں دیئے۔