نئی دہلی،: یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) بورڈ آف ڈائرکٹرس کے چیرمین ساگر مکھوپادھیائے نے سالانہ جنرل میٹنگ(اے جی ایم) کی صدارت کی جس میں شیئر ہولڈرس نے متفقہ طورپر مسٹر بنود منڈل کو یو این آئی کے ڈائرکٹر مقرر کرنے کی تجویز کے حق میں ووٹ دیا مارچ 2021میں مسٹر منڈل کو یو این آئی کے بورڈ میں ایڈیشنل ڈائرکٹر کے طورپر شامل کیا گیا تھا
شیئر ہولڈروں نے 31مارچ 2021کو ختم مالی سال کے لئے آڈٹڈ فائنانشیل اسٹیٹمنٹ اور اس پر بورڈ آف ڈائرکٹرس اور آڈیٹرز کی رپورٹ کو بھی منظوری دی اے جی ایم کے دوران، چیرمین نے یو این آئی کے شیئرہولڈروں کو خبررساں ایجنسی کو پھرسے زندہ کرنے کے منصوبوں سے واقف کرایا، جو سب سے پرانی اور اعلی سطح کے اعتماد کے ساتھ خود کا وقار بڑھاتی ہے۔
یو این آئی آئی کے حال میں مقرر ایڈیٹر انچیف اجے کول کو شیئر ہولڈروں سے متعارف کراتے ہوئے، چیرمین نے میٹنگ کو ان اقدامات کے بارے میں بتایا جو یو این آئی کو انتہائی مسابقتی خبروں کی تنظیم اور مستقبل کے لئے تیار کرنے کے لئے نئی انتظامیہ کے ساتھ شروع کئے گئے ہیں۔