ممبئ : مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے مرکزی وزیر نارائن رانے نے ممبئی میں مہاتما گاندھی کی 154 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کھادی میلے کا افتتاح کیا ۔
انہوں نے کھادی یاترا کو جھنڈی دکھلائی جو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں نارائن رانے نے کھادی اور گاؤں کی صنعت کے شعبے کی طرف سے کئے گئے زمینی اقدامات پر روشنی ڈالی۔
مسٹر رانے نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ملک گیر پروگرام ‘کھادی مہوتسو’ کے بارے میں بتایا۔ اس مہم کا مقصد کھادی اور گاؤں کی صنعتوں، ہینڈ لوم، دستکاری، او ڈی او پی (ایک ضلع ایک پروڈکٹ) مصنوعات، اور مقامی طور پر تیار کی جانے والی مختلف روایتی اور کاٹیج صنعتوں کو فروغ دینا ہے ۔ اس میلے میں کھادی کے کپڑے ، ریشم کی ساڑیاں، ڈریس میٹریل، کرتے ، جیکٹس، بیڈ شیٹس، قالین، کیمیکل سے پاک شیمپو، شہد اور دیگر گھریلو اشیاء کے ساتھ ساتھ شاندار آرٹ اور دستکاری سمیت مختلف ریاستوں سے کھادی مصنوعات کی ایک متنوع رینج کی نمائش کی گئی۔
. “اس موقع پر، وزیر نے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے مصنوعات بھی خریدیں اور ڈیجیٹل ادائیگیاں کیں، جو کہ کھادی مہوتسو مہم کا حصہ ہے “۔