نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں مسٹر گڈکری نے بدھ کی دیر رات خود یہ اطلاع دی کہ وہ کورونا پازیٹیو ہیں انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’کل میں کمزوری محسوس کر رہا تھا۔ میں نے ڈاکٹر سے مشورہ کیا اور جانچ کرانے پر کورونا پازیٹیو پایا گیا۔
میں فی الحال سبھی کی دعاؤں سےے ٹھیک ہوں اور خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ میری سبھی سے درخواست ہے کہ جو بھی میرے رابطے میں آیئے ہیں احتیاط برتیں اور کوروناکے رہنما خطوط پر عمل کریں۔ محفوظ رہیں۔‘‘
اس سے قبل بھی نریندر مودی حکومت کے کئی وزیر کورونا سے زد میں آچکے ہیں۔ مرکزی وزیر امت شاہ کورونا کو تو شکست دے چکے ہیں لیکن وائرس کے بعد کی دقتوں کی وجہ سے فی الحال ایمس میں داخل ہیں۔
اس کے علاوہ دھرمیندر پردھان، گجیندر سنگھ شیخاوت، شری پد یسو نائک اور ارجن رام میگھوال کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔