دسمبر 2019 سے دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں جہاں دیگر کاروبار زندگی مفلوج ہے، وہیں شادیوں کی تقریبات پر بھی پابندی عائد ہے۔پاکستان، بھارت، اٹلی، اسپین، امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے درجنوں ممالک میں کورونا کی وبا کے باعث شادی کی بڑی تقریبات پر پابندی عائد ہے تاہم انتہائی کم مہمانوں اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ شادی کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت ہے۔









