برطانیہ نے کئی مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ کی طرف سے اعلان کردہ ویزا فری داخلے کی سہولت سے جی سی سی اور اردن کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔
نئی برطانوی پالیسی کا اطلاق 22 فروری 2024 سے ہوگا جب کہ 10 پاؤنڈز کی فیس پر جاری ہونے والا سفری اجازت نامہ 2 سال کے لیے کارآمد ہوگا۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق 2022 میں خلیجی ممالک سے برطانیہ آنے والے 2 لاکھ 90 ہزار افراد پر تقریباً 2 ارب پاؤنڈ خرچ ہوئے۔