طرابلس،7 ستمبر (یو این آئی/ ژنہوا) لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این ایس ایم آئی ایل) نے مشرق میں مقیم فوج کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔
مشن نے ٹویٹ کیا’’ یواین ایس ایم آئی ایل 23 اکتوبر 2020 کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت لیبیا عرب مسلح افواج کی طرف سے آٹھ دیگر قیدیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتا ہے‘‘۔
انہوں نے بتایا کہ ان قیدیوں کو آج مشترکہ فوجی کمیشن کی نگرانی میں سرت کے کوسٹل روڈ پر واقع گیٹ 50 پر رہا کیا گیا۔
مشن نے لیبیا میں قومی مفاہمت ، امن اور استحکام کی حمایت کے لیے تمام قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔