امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر گیا تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ اور مسافر محفوظ رہے۔
امریکی کاؤنٹی سنوہومش کے شہر ایوریٹ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں کے درمیان گر گیا جس سے طیارے کے لینڈنگ گیئر ٹوٹ گئے تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کو مرکزی شاہراہ سے ہٹا کر ٹریفک کو رواں دواں کیا، ایمبولینس کے ذریعے پائلٹ اور مسافر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بارے میں سب سے پہلے پائلٹ نے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کا پاور سسٹم خراب ہوگیا ہے جس کے باعث طیارہ سڑک پر گر گیا۔